اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کردئے ہیں۔ فوجی تنصیبات، نیوکلیر سائیٹس ، سیاسی و فوجی شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایران کے چیف آف سٹاف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ ایران نے بھی جوابی حملے شروع کردئے ہیں ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اس جنگ میں حصہ نہیں لے رہا ، یعنی ایران اس پر حملے نہ کرے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ اس کی تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے۔ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جبتک کہ ایران کا نیوکلیر خطرہ بالکل ختم نہیں کردیا جاتا ۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ جنگ کا پہلا ہدف مکمل کرلیا گیا ہے اور ایران کے نیوکلئر سائسدانوں کو ٹارگٹ کرلیا گیا ہے۔
وَ قَضَیْنَاۤ اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ فِی الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِی الْاَرْضِ مَرَّتَیْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِیْرًا ۔ اللہ پاک ایرانی مسلمان عوام کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ۔ بات بگڑ گئ تو بہت بگڑ سکتی ہے ۔ ایک روایت ( کمزور ہے مگر ) کے مطابق ملحمہ الکبری کی ابتداء میں مشرقی سمندر ( اسٹریٹ آف ہارموز ) بند ہوجائے گا۔ سمندری تجارت بند ہوجائے گی اور اس میں بحری جہاز نہ چل پائیں گے۔ بستیوں کے لوگ جہاں ہونگے وہیں پھنس جائیں گے اور اپنی بستیوں کو نہ لوٹ سکیں گے۔
Comments